Monday, July 16, 2012

Wahab Ashrafi - a tribute




یادِ رفتگاں : بیادِ پروفیسر وہاب اشرفی مرحوم
احمد علی برقی اعظمی

وہاب اشرفی اردو ادب میں تھے ممتاز
رہے گا اہلِ قلم کو ہمیشہ جن پر ناز

تھی اُن کی طبعِ رسا ان کی فکر کی غماز
وہ اپنے عہد کی نقد و نظر میں تھے آواز

طویل ان کی کتابوں کی ایک ہے فہرست
ملے تھے جن کی بدولت انھیں کئی اعزاز

خدا نے ان کو عنایت کیا تھا ذہنِ رسا
تھا ان کی طرزِ نگارش کا منفرد انداز

خلا یہ ایسا ہے مشکل ہے جس کا پُر ہونا
ہے طبعِ اہلِ قلم ان کی موت سے ناساز

تھے اپنے آپ میں اک انجمن سجائے ہوئے
جہانِ اردو کی وہ شخصیت تھے مایۂ ناز

جہاں میں نام تھا ان سے بہار کا روشن
عیاں ہے ان کے مضامیں سے ذہن کی پرواز


No comments:

Post a Comment