Tuesday, August 14, 2018

مسلم مجاہدینِ آزادی کے اسٹکرس مفت تقسیم کیے گئے

رشید انجم اور مسلم سلیم نے کی رونمائی، آندھرا پردیش کے سید نصیر احمد کی خدمات کی ستائش
بھوپال: ، آندھرا پردیش کے عظیم محبِ قوم سید نصیر احمد امت اور اردو کی بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے انھوں نے مسلم مجاہدینِ آزادی کے اسٹکرس مفت میں تقسیم کرنا شروع کیا ہے۔ یہ اسٹکرس کاپیوں، کتابوں، دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں اور دیگر موضوں مقامات پر لگائے جا سکتے ہیں تاکہ مسلم مجاہدینِ آزادی کی یاد تازہ رہے۔
کرناٹک سے ان اسٹکرس کی آمد پرمایۂِ ناز ادیب جنا ب رشید انجم اور بین الاقوامی شاعرجناب مسلم سلیم نے کی ان کی رونمائی کی اوراقبال لائبریری میں مفت تقسیم کیے۔ دلچسپی رکھنے والے حضرات یہ اسٹکرس اقبال لائبریری سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
اسٹکرس پر سبھی مشہور کے ساتھ ساتھ گمنام مسلم مجاہدینِ آزادی کا مختصر تعارف اور تصاویر شایع کی گئی ہیں۔ اس پر سید نصیر احمداور انکے ہمنوا ایم۔اے۔ سالار نے لاکھوں روپئے اپنی جیب سے خرچ کیے ہیں۔ اس کے لیے انکی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔
جناب رشید انجم نے بتایا کہ مسلم سلیم صاحب کے توسط سے یہ اسٹکرس مفت تقسیم کیے تقسیم کیے گئے ہیں۔
جناب مسلم سلیم نے بتایا کہ جناب سید نصیراحمدآندھرا پردیش کے شہر گنٹرکے ایک عظیم محبِ قوم اور اردو نواز ہیں جو اس سے پہلے مسلم مجاہدینِ آزادی پرایک ضخیم کتاب بھی شایع کر چکے ہیں۔اردو اورانگریزی میں الگ الگ ان کتابوں کی اشاعت میں جناب شیخ محی الدین باشا اور شیخ مستان باشا نے قابلِ قدر مالی تعاون دیا ہے ۔ اس سے پہلے سید نصیر احمدمسلم مجاہدینِ آزادی کی زندگی اور خدمات پر بروشرس بھی شایع کر چکے ہیں۔ اس پر بھی انھوں نے اور انکی ٹیم ذاتی اخراجات کیے ہیں۔
جناب مسلم سلیم اورجناب رشیدانجم نے سید نصیراحمد کی ان مخلصانہ کوششوں کے لیے ان کو تہِ دل سے خراجِ عقیدت پیش کیا اور اسٹکرس تقسیم کیے۔ اس موقع پرخوش فکرشاعرجناب ثروت زیدی بھوپالی اور مشہور ادیب جناب احد پرکاش نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

No comments:

Post a Comment