Wednesday, March 6, 2019

“Shahr dar shahr ghazal” programme organised, Muslim Saleem feted


left photo ) Zafar Sehbai garlanded Muslim Saleem ( right ) Shashank, Ahad Prakash and Vijay Vate

I (Muslim Saleem) PRESIDED OVER PROGRAMME “SHAHR DAR SHAHR GHAZAL” OF UPCOMING SINGER SHASHANK AT THE RESIDENCE OF JANAB AHAD PRAKASH ON FEBRUARY 4, 2019. IN THE PHOTO GREAT POET JB ZAFAR SEHBAI GARLANDED ME. SHASHANK SANG GHAZALS BY MANY BIG URDU POETS INCLUDING ALLAMA IQBAL TO WIN ACCOLADES OF AUDIENCE WHICH INCLUDED GLITTERATI OF URDU/HIND CIRCLES INCLUDED POET SARWAT ZAIDI BHOPAL, ZAFAR SEHBAI, JOURNALIST ARPAN JAIN, POETESS DR PREETI SURANA, JB VIJAY VATE, SENIOR JOURNALIST SHRI SHEETAL. JB TAJ UDDIN TAJ, POETESS DR.AMBER ABID, POET MALIK NAVED, SINGER JB YAQUB MALIK KHAN, DR SWARANJALI, DR HASRAT JAHAN, DR YASMEEN KHAN, JB MAHESH AGARWAL, SHASHANK’S FATHER MR A.K. TAILOR AMONG OTHERS.
Preei Surana, Shashank, Taj Uddin Taj
Ahad Prakash,, Shashank, Taj Uddin Taj, Sarwat Zaidi Bhopali
Farah Khan, Shashank, Aijaz Khan, Qazi Malik Naved
Arpan Jain, A.R. Tailor
Ahad Prakash felicitating Shashank





شہر در شہر غزل‘ میں ششانک کی گائکی کی دھوم
بھوپال۔ نوجوان غزل سرا ششانک تھاڑا (ممبئی) نے اپنی سریلی سرگموں پر علامہ اقبال، ڈاکٹر بشیر بدر ، وجے واتے، ساز جبلپوری، ، احد پرکاش ، تاج الدین تاج اور دیگر شعرا کی غزلیں سناکر سامعین کو سحر زدہ کر دیا۔ ’شہر در شہر غزل‘ کے تحت یہ غزل سرائی شاعر و ادیب جناب احد پرکاش کے دولت کدہ واقع ۲۱ کوارٹر، کوہِ فضا میں ۴ مارچ ۹۱۰۲ کو منعقد کی گئی۔ اس کی صدارت بین الاقوامی شاعر جناب مسلم سلیم نے فرمائی جبکہ جناب وجے واتے مہمانِ خصوصی اور اندور سماچار کے ایڈیٹر ارپن جین، پریتی سرانا نیز بھوپال کے مستند شاعر جناب ظفر سہبائی مہمان ذی وقار تھے۔
’شہر در شہر غزل‘ سلسہ کے تحت مقامی شعراءکو منظر عام پر لانے کی یہ مہم بھوپال سے 2003 میں شروع کی گئی تھی جسکے روح رواں جناب احد پرکاش ہیں۔فی زمانہ ملک کے ۸۱ شہرو ں میں یہ منعقد کی جا چکی ہے۔ ششانک جو ’شہر در شہر غزل‘ کے مخصوص غزل سرا ہیں ۲۱برس کی عمر سے ہی غزل گائکی میں ایک روشن ستارہ کی طرح ابھرے ہیں اور اردو کی بیش بہا خدمت انجام دے رہے ہیں۔
تقریب کا آغاز جناب ظفر سہبائی کے ہاتھوں جناب مسلم سلیم اور دیگر مہمانان کی گلپوشی سے ہوا۔احد پرکاش کی صاحبزادی اور ’شہر در شہر غزل کی اہم رکن فرح خاںنے ششانک کا تعارف پیش کیا جس کے بعد غزل سرئی کا مخملیں دور شام ۴ سے ۶ بجے تک جاری رہا۔
صدر جناب مسلم سلیم کے علاوہ جناب احد پرکاش، جناب وجے واتے ، لکشمی ناراین پیودھی، یوگیش شرما اور ظہیر قریشی وغیرہم نے ششانک کی غزل سرائی پر روشنی ڈالی اور ان کے تابناک مستقبل کی خوش خبری دی۔ششانک کے انجینئر والدجناب آر۔کے۔ٹیلر نے ان کے غزل گائک بننے کے عزم پر روشنی ڈالی۔ ششانک کی گائی ہوئی غزلوں کی ایک کتاب بھی منظرعام پر آنے والی ہے۔
تقریب کی شرکاءمیں اندورسماچار کے سینئر صحافی ارپن جین، جناب شیتل، خوش فکر شاعر ثروت زیدی بھوپالی، تاج الدین تاج، قاضی ملک نوید، شاعرات ڈاکٹر عنبر عابد، پریتی سُرانہ، یوگیش شرما ، ڈاکٹر حسرت جہاں، ڈاکٹر یاسمین خاںڈاکٹرسورانجلی ، اعجاز خاں، مہیش اگروال ، ڈاکٹر حسام الدین ، محترمہ فلاح خاںاور دیگر عمائدینِ شہر شامل تھے۔

No comments:

Post a Comment