Wednesday, May 9, 2018

MAHNAMA “SHAIR” (MUMBAI) KA MUSLIM SALEEM KI ZINDAGI AUR FAN PAR KHUSOOSI SHUMARA


see entire issue on
http://www.khojkhabarnews.com/?p=60449
MAHNAMA “SHAIR” (MUMBAI) KA MUSLIM SALEEM KI ZINDAGI AUR FAN PAR KHUSOOSI SHUMARA SHAYA HO GAYA HAI JO TAZAA TAREEN SHUMARA HAI.
COMMENT BY Azizuddin Khizri SB, KARACHI
Azizuddin Khizri
مُسلم سلیم صاحب ، اِس میں شک نہیں ، دورِ حاضر کے مُنفرد الطرز شاعر اور ادیب ہیں ۔ شاعری میں آپ کا اسلوب سب سے جُدا مگر اردو غزل کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہے ، پَر اِن کی غزل محض عارض و گیسو میں اُلجھی ہوئی نہیں ہوتی ، دورِ حاضر کے چُبھتے ہوئے مسائل کا احاطہ کرتی بھی نظر آتی ہے ، نیز اِن کے اشعار میں مُخلصانہ اصلاحِ احوال کی خاطر طنز بھی ہوتا ہے ۔
اپنی صحافتی ذمہ داریاں بھی نہایت دیانتداری کے ساتھ بے لاگ انداز میں کرتے ہیں ۔ یہ اشاعت بھلے ، جائز طور پر اُن کے لئے ایک اعزاز ہو مگر میں تو اِسے ایک ادبی ضرورت و خدمت تصور کرتا ہوں ۔ جس نے اِس جہانِ فانی میں سانسیں لیں ، الله مُسلم صاحب کی عمر دراز کر ے ، ایک دن جانا ہے ۔ کیسے کیسے نابغہ گزر گئے ، اُن کے بارے میں ہمیں آج جو کچھ معلوم ہے ایسی ہی تحریروں کی بدولت معلوم ہے ۔
مسلم سلیم صاحب کی شخصیت اور اُن کے فن کو آنے والی نسلُوں کے لئے محفوظ کر کے ” ماہانہ شعر ، ممبئی ” نے ایک مُستحن کام کیا ہے ۔ میں مُسلم سلیم کے ساتھ ماہ نامے کے مُنتظمیں کو مبارکباد پیش کرتا اور مسلم سلیم کے لئے بھر پُور توانائیوں کے ساتھ درازئیِ عمر کی دعا کرتا ہوں


No comments:

Post a Comment